دورہ انگلینڈ میں کوہلی کی شاندار پرفارمنس کو ترس گیا :چیپل

Last Updated On 06 September,2018 01:41 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور معروف کھلاڑی گریگ چیپل نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران ویرات کوہلی کی شاندار کارکردگی دیکھنے کو ترس گیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوہلی میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ مشکل حالات میں خود کو ایڈجسٹ کر کے بہترین پرفارمنس پیش کرے ، لیکن ابھی تک دورہ انگلینڈ کے دوران ہم نے کوہلی کی بیٹنگ کے حوالے سے جو کچھ سوچ رکھا تھا وہ ہمارے سامنے نہیں آیا ۔

اس سے قبل 2014 کے دورہ انگلینڈ میں بھی کوہلی کی کارکردگی انتہائی خراب رہی تھی جب انہوں ںے 5 ٹیسٹ میچوں میں صرف 134 رنز بنائے تھے۔ کوہلی اب تک سیریز کے چار ٹیسٹ میچز میں 68 کی اوسط سے 544 رنز بنا چکے ہیں اور سیریز کا آخری میچ ابھی باقی ہے جس کا آغاز کل ہو رہا ہے ۔