لاہور: (دنیا نیوز) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بطور مشیر چیئرمین پی سی بی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ نجم سیٹھی نے شعیب اختر کو اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔
نجم سیٹھی کی جانب سے تعینات کیے گئے افسران کے استعفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹویٹر پیغام میں مشیر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ،شعیب اختر کا کہنا تھا وہ فوری طور پر ایڈوائزر کی سیٹ چھوڑ رہے ہیں۔ نئے چیئرمین پی سی بی کی آمد کے بعد کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل میں نوازے گئے کئی افراد کی تبدیلی کا امکان ہے۔