لاہور: (دنیا نیوز) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی چھٹی ٹیم ہانگ کانگ کی ہوگی جس نے کوالیفائنگ میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو شکست دے کر میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کی ہے۔
بارہویں ایشیا کپ کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا، ملائیشیا میں ہانگ کانگ نے یو اے ای کو ہرا کر دس سال بعد ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
ٹورنامنٹ کا 15ستمبر سے آغاز ہو گا جبکہ فائنل اٹھائیس ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کا پہلا میچ 16 نومبر کو ہانگ کانگ سے ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 19 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔