قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز جاری

Last Updated On 09 September,2018 06:19 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کے میچز کھیلے جا رہے ہیں، سلیکٹر قومی ٹیم وسیم حیدر کہتے ہیں قائد اعظم ٹرافی ایک ماہ پہلے کروانے کی وجہ لگا تار سیریز اور پی ایس ایل کا شیڈول سے پہلے ہونا ہوسکتا ہے۔

فیصل آباد میں قائد اعظم ٹرافی کی سات ٹیموں کے درمیان 11 میچز شیڈول ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ میں نامور کھلاڑیوں کی شمولیت جونئیر کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا رہی ہے۔ پلیئرز کہتے ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھرپور محنت کرکے پرفارم کر رہے ہیں تاکہ سلیکٹرز کی نظروں میں آ سکیں۔

نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے سلیکڑز بھی قائد اعظم ٹرافی کے میچوں میں پہنچتے ہیں، طے شدہ وقت سے ایک ماہ قبل سیزن شروع ہونے کے سوال پرسلیکٹر وسیم حیدر کہتے ہیں کہ اگلے مہینے سےلگاتار سیریز آ رہی ہیں جبکہ پی ایس ایل کا شیڈول بھی تبدیل ہونے کی توقع ہے۔ سلیکٹر وسیم حیدر کہتے ہیں ،کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ہر فارمیٹ میں بہتر جا رہی ہے جبکہ ایشیا کپ کے لیے تجربہ کار کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے اور ٹیم سے اچھی پرفارمنس کی توقعات ہیں۔