میرا بچہ پاکستانی ہوگا نا بھارتی، شعیب ملک

Last Updated On 07 September,2018 08:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) شعیب ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ " بھارت کے ساتھ میچ میرے لیے صرف ایک میچ ہی ہوگا ، اس میں پریشر نہیں لوں گا۔"بیٹی یا بیٹے کی شہریت پاکستان یا بھارت نہیں بلکہ تیسرے ملک کی ہوگی ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میرے ہونے والے بچے کی قومیت نہ پاکستان کی ہو گی نا بھارت کی ہو گی۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہے کہ سب لوگ میری فیملی اور آنے والے بچے کے لیے دعا کریں، میں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ بچے کی ولادت کے وقت مجھے ثانیہ کے پاس جانے دیں۔ اپنی اہلیہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا ایک کھلاڑی ہیں اور اپنا خیال رکھ رہی ہیں۔

19 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ سے متعلق شعیب ملک کا کہنا تھا کہ روایتی حریفوں کے مابین مقابلے میں پریشر ہوتا ہے، اگر دباؤ نہ ہو تو اچھا کھیل سکتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں، روایتی حریف کے خلاف کھیلنا بھی دیگر میچوں جیسا ہی ہے۔