لاہور ( نیٹ نیوز ) جنوبی افریقہ کے جارح مزاج کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پاکستان آنے میں رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
پروٹیز کھلاڑی نے اپنے ایک بیان میں پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کیلئے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ان کا نام پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے نیلامی میں شامل ہوگا۔
اس سے قبل مختلف ذرائع ڈی ویلیئرز کے پاکستان آنے کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہے تھے کہ وہ پاکستان نہیں آئیں گے مگر اب ڈی ویلیئرز کی جانب سے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔
اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔