گرانٹ بریڈبرن قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

Last Updated On 06 September,2018 11:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی نے گرانٹ بریڈبرن کی خدمات تین سال کے لیے حاصل کر لیں، وہ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں جوائن کریں گے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے گرانٹ بریڈ برن ان دنوں اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں مصروف ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سے قومی ٹیم کی فیلڈنگ کوچنگ کے لئے رابطہ کیا جس پر بریڈ برن نے رضامندی ظاہر کردی۔

گرانٹ بریڈبرن کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر تربیت پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ میں خاصی بہتری آئی ہے۔ گرانٹ بریڈبرن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے تجربے کے ذریعے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔