ایشیا کپ :قومی کرکٹ ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری

Last Updated On 07 September,2018 12:35 pm

لاہور (دنیا نیوز ) ایشیا کپ میں بھارت سے میچ کیلئے قومی کرکٹرز کی تیاری اس بار کچھ خاص انداز میں ہو رہی ہیں، بیٹ بال سے ہٹ کر کھلاڑی فٹنس بہتر کرنے اور بائولرز لائن لینتھ بنانے کےلیے دلچسپ مشقیں کر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے تپتے صحرا میں بھارت جیسا سخت حریف ہو اور ایشائی حکمرانی کی جنگ کا معاملہ ہو تو چیمپئنز کھلاڑیوں کو انوکھے وار کرنا پڑتے ہیں۔ کوئی باکسنگ سے بازو کی طاقت بڑھا رہا ہے، بائولنگ کا بوجھ اٹھانے کیلئے بائولرز بھی تیار ہیں۔ میچ میں قدم نہ ڈگمگائے اس کیلئے یہ کٹھن مشق کی جا رہی ہے۔

صرف فٹنس نہیں بلکہ بال کو بائونڈری کی راہ دکھانے کے لئے ہارڈ ہٹنگ جاری ہے۔ لائن لینتھ بہتر کرنے کے لئے پیچ پر نشان لگا کر بائولرز نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایشیا کپ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسا حریف بھی ہے مگر کرکٹرز زیادہ پسینہ بھارت کے خلاف میچ کیلئے بہا رہے ہیں۔