ایشیاء کپ: ٹارگٹ میچ میں شعیب ملک الیون نے سرفراز الیون کو ہرا دیا

Last Updated On 09 September,2018 06:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایشیا کپ کی تیاری کے لئے ٹارگٹ میچ میں شعیب ملک الیون نے سرفراز الیون کو چار رنز سے ہرا دیا، فخر زمان نے سنچری اسکورکی۔

قومی کرکٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں ٹارگٹ میچ کھیلا گیا۔ شعیب ملک الیون نے 49اوورز میں 297 رنز بنائے۔ شان مسعود،شعیب ملک اور فہیم اشرف نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔ شاداب خان نے تین اور جنید خان نے 2 شکار کئے۔ جواب میں سرفراز الیون 293رنز بنا سکی۔ اوپنر فخرزمان 114 اور امام الحق 66رنز بنا کر نمایاں رہے ۔