سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو پر شاہد آفریدی کا موقف سامنے آ گیا

Last Updated On 08 September,2018 05:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں سے وائرل ہونے والی مبینہ نسوار ڈالنے کی ویڈیو پر وضاحت دے دی۔ شاہد آفریدی نے صحافی کو بھی لونگ اور سونف کھانے کا مشورہ دے دیا۔

یوم دفاع و شہدا کی تقریب کے دوران شاہد آفریدی کو کیمرے کی آنکھ نے مبینہ طور پر نسوار ڈالتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا جس کے بعد سے وہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور اس پر طرح طرح کے لطیفے بنائے گئے تھے۔ لیکن اب خود بوم بوم آفریدی نے اس معاملے کی وضاحت دے دی ہے۔

شاہد آفریدی سے تقریب میں شرکت کے بعد صحافی نے اس حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ نسوار نہیں تھی بلکہ لونگ اور سونف کی خوشبو کے لیے استعمال کرتا ہوں۔

 

 انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو لونگ اور سونف کا مزہ لینا ہے تو میرے پاس یہ موجود ہے جب کہ اس دوران شاہد آفریدی نے سوال کرنے والے صحافی کو بھی وہی لونگ اور سونف کی خوشبو والا سفوف سونگھوا کر بھی تصدیق کرائی۔