دبئی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

Last Updated On 15 September,2018 04:49 pm

دبئی:(ویب ڈیسک) 15ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی دبئی میں ہوئی جس میں ایونٹ میں شامل 6 ٹیموں کے کپتانوں نے ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔

تقریب میں چھ ممالک کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اس وقت سب کا فوکس ایشیا کپ پر ہے، ہماری ٹیم متوازن ہے اچھے میچز ہوں گے، ہر میچ اہم ہے، ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے، ورلڈ کپ کے لیے ہمارا سفر جاری ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے اگلے سال کا شیڈول کافی مصروف ہے، بہتر کھیل کے لیے سیریز بائی سیر توجہ مرکوز رکھیں گے، چیمپئنز ٹرافی کے وقت ٹیم بہت ینگ تھی اب تجربہ کار ہوگئی ہے.

روایتی حریف بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ بڑاایونٹ ہے اور اس میں ہم اچھا پرفارم کریں گے۔ روہت شرما کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ پرجوش ہوتاہے اور میں پاکستان کے خلاف میچ کا انتظار کر رہا ہوں۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجلومیتھیوز کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں شامل تمام ٹیمیں ایک سے بڑھ کرایک ہیں۔