لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی قائد کی سڈنی میں ٹور میچ کے دوران 64 رنز کی عمدہ اننگز دھندلا گئی.
سڈنی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹور میچ کے دوران 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن نیکر پہن کر ٹاس کرنے کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر شائقین کی تنقید کی زد میں آگئے اور ان کی نصف سنچری کی کارکردگی دھندلا گئی۔
ویرات کوہلی پریکٹس میچ کیلئے جب ٹاس کرنے کیلئے میدان میں اترے تو انہوں نے کرکٹ کی روایات کے برعکس نیکر پہن رکھی تھی جبکہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان سیم وائٹ مین اپنی کٹ پہن کر ٹاس کرنے آئے تھے ۔