ڈھاکہ: (دنیا نیوز) میزبان ٹیم نے دوسرا ٹیسٹ اننگز اور ایک سو چوراسی رنز سے جیت لیا، آف سپنر مہدی حسن نے میچ میں 12 شکار کئے۔
ڈھاکہ ٹیسٹ بنگلا دیش کے نام، میزبان ٹیم کا ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ، 508 رنز کے جواب میں کیربیئن پہلی اننگز میں 111 پر ڈھیر، فالو آن کے بعد دوسری باری میں، مہمان ٹیم کا 213 پر قصہ تمام ہو گیا۔
بنگال ٹائیگرز کی اننگز اور 184 رنز سے بڑی کامیابی، آف سپنر مہدی حسن مرزا نے میچ میں 12 حریف بلے باز ٹھکانے لگائے، یوں بنگلا دیش نے دو میچز کی ٹیسٹ سیریز دو صفر سے اپنے نام کی۔