سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے بیٹوں کو ظالم قرار دیدیا

Published On 21 September,2020 05:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے بیٹوں کو ظالم قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے نے بیٹوں میکائل اور مجدد کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں ان کے دونوں بیٹے کمر پر چڑھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

مجدد اور میکائیل اپنے والد کے ساتھ کھیل رہے تھے، جس کے بعد شعیب اختر نے انہیں پیار سے ظالم کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب اختر نے لکھا کہ میکائل اور مجدد کا ابا پر حملہ، اوئے بس کرو ظالمو۔

خیال رہے کہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے 25 جون 2014ء کو رباب خان سے نکاح کیا تھا۔ 2016ء میں ان کے پہلے بیٹے میکائیل کی پیدائش ہوئی، اس کے بعد حال ہی میں شعیب اختر دوسری بار بیٹے کے والد بنے ہیں۔