قومی کرکٹر عمر اکمل کی خاتون کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

Published On 24 September,2021 05:52 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے جس میں اُنہیں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کوششیں کرنے والے عمر اکمل اکثر اوقات ہی اپنی منفرد اور دلچسپ حرکتوں کے سبب خبروں میں رہتے ہیں، رواں برس اپریل میں ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنانے والے عمر اکمل کی اب ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد وہ دوبارہ انٹرنیٹ پر زیر بحث ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عمر اکمل کی ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہے، ویڈیو میں عمر اکمل ایک بھارتی گانے پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

عمر اکمل کی اس وائرل ہوتی ویڈیو میں اُن کے ساتھ ایک خاتون بھی ہیں جن کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا۔
 

Advertisement