عاقب جاوید پی سی بی سے منسلک ہونے کی پیش کش پر ہچکچاہٹ کا شکار

Published On 30 September,2021 12:25 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا) سابق قومی فاسٹ بالر عاقب جاوید پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہونے کی پیشکش پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور کوئی فیصلہ نہیں کر سکے تاہم انہوں نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ایک ملاقات کے دوران ملکی کرکٹ کی بہتری کے پہلوؤں پر گفتگو کی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر نے رمیز راجہ کو گراس روٹ لیول پر کام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ اور ٹیلنٹ ہنٹ کو مضبوطی عطا کرنے کیلئے اکیڈمیز کا کردار بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے عاقب جاوید سے مستقبل کیلئے مزید منصوبہ بندی پر بات چیت کی ہے اور دونوں بہت جلد دوبارہ ملاقات کریں گے۔