لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اور ٹی 20 کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست بلے باز محمد رضوان رواں سال بین الاقوامی ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے فائنل میچ میں محمد رضوان نے جب اپنا 15 واں انفرادی رن لے کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سوریا کمار یادیو کو پیچھے چھوڑا۔
سوریا کمار یادیو نے رواں سال 2022 میں 23 اننگز میں 801 رنز بنائے تھے، یوں محمد رضوان نے 18ویں اننگ میں ہی بھارتی بیٹر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سوریا کمار یادیو ٹی 20 کی عالمی رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں محمد رضوان کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد رضوان گزشتہ سال بھی ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے اور سال 2021 میں انہوں نے 26 اننگز میں 1326 رنز بنائے تھے، پاکستان ٹیم ہفتہ سے ورلڈکپ کے سفر کا آغاز کرے گی۔