سرفراز احمد نیلسن منڈیلا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے برانڈ ایمبسیڈر بن گئے

Published On 03 May,2023 06:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز)جنوبی افریقی ہائی کمشنر کراچی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو نیلسن منڈیلا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا برانڈ ایمبسیڈر بنا دیا گیا۔

اس موقع پر سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کمشنر کو اس بہترین کام کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ ایک اچھا کام ہے اور اس سے کراچی کےبچوں کوکافی فائدہ ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ انڈر16 سےلےکرانڈر19 تک کےبچوں کےٹرائلزلیے جائینگے، جس کے بعد ایک پول بنایا جائے گا اور ان بچوں کوجنوبی افریقہ میں ٹریننگ بھی ملےگی، کوشش ہوگی کے ایسے بچوں کو سلیکٹ کریں جن کواب تک کوئی موقع نہیں ملا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 60 بچوں کوسلیکٹ کیاجائےگا اور ان کی 4 ٹیمیں بنیں گی، اگریہ پروگرام کامیاب ہوتا ہے تو امید ہے اس پروگرام کوآگے بھی لےجایاجائےگا۔

جنوبی افریقی ہائی کمشنر نے کہا کہ نیلسن منڈیلا فٹبال کے ساتھ ساتھ باکسنگ کو بھی بہت پسند کرتےتھے ،ہم جنوبی افریقہ سےفٹبال ٹیم پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں۔