اوول : ( ویب ڈیسک ) انگلینڈ نے جمعرات سے اوول میں شروع ہونے والے پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ کے لیے غیر تبدیل شدہ 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
انگلش کپتان بین سٹوکس کے مطابق ایشز سیریز کے دو میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انگلش فاسٹ باؤلر کرس ووکس کو کھچاؤ محسوس ہو رہا ہے جن کا میچ سے قبل معائنہ کیا جائے گا۔
مارک ووڈ کے ورک لوڈ پر بھی نظر رکھی جائے گی جبکہ جیمز اینڈرسن کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کے حوالے سے بھی فیصلہ لیا جائے گا، انہوں نے ایشز سیریز میں 76.75 کی اوسط سے چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔
چوتھے ایشز ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ سکواڈ میں کپتان بین سٹوکس، معین علی، جیمز اینڈرسن، جوناتھن بیرسٹوو، سٹورٹ براڈ، ہیری بروک، زاک کرولی، بین ڈکٹ، بین لاؤرنس، اولی روبنسن، جو روٹ، جوش ٹنگ، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔