کولمبو: (دنیا نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔
214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 42 ویں اوورز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،سری لنکا کے دونیتھ ویلالاگے ناٹ آؤٹ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
— ICC (@ICC) September 12, 2023
قبل ازیں سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونیوالے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بھارت کی پوری ٹیم آخری اوور کی پہلی گیند پر 213 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شبمن گِل 19 ، ویرات کوہلی 3، ایشان کشن 33 جبکہ کے ایل راہول 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
ہارڈیک پانڈیا 5، رویندرا جدیجا 4، جسپریت بمراہ 5 کلدیپ یادیو صفر پر آؤٹ ہوگئے، سری لنکا کی جانب سے ڈونتھ ویلالجے نے 5 اور چارتھ اسالنکا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔