بنگلادیشی ٹیم سیریز میں کم بیک کرے گی: کوچ مشتاق احمد

Published On 29 May,2025 12:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بنگلادیش کے سپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ بنگلادیشی ٹیم سیریز میں بڑے مضبوط طریقے سے کم بیک کرے گی، کراؤڈ کی طرف سے اچھی سپورٹ ملی جو کہ اچھی بات ہے۔

سیریز کے پہلے ٹی 20 میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیش کے سپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے بہت مثبت کرکٹ کھیلی۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ شاداب خان تجربہ کار باؤلر ہیں اور رشاد کا مستقبل بھی روشن ہے، بنگلا دیش کے باؤلرز کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، سلمان علی آغا نے عمدہ اننگز کھیلی، ہمارے دو اہم باؤلرز مستفیض الرحمان اور تسکین احمد ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔