پاکستان شاہینز ٹیم ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں شرکت کرے گی

Published On 01 July,2025 03:36 pm

لاہور: (اسامہ غوری) پاکستان شاہینز ٹیم آئندہ ماہ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرے گی۔

این ٹی کرکٹ کے مطابق ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیزیگ آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں کھیلی جائے گی، سیریز میں بنگلہ دیش اے اور نیپال کرکٹ ٹیم بھی حصہ لے گی۔

پاکستان شاہینز ٹیم ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں تیسری بار شرکت کر رہی ہے، پاکستانی شاہین 14 اگست یعنی یوم آزادی پر ڈارون میں بنگلہ دیش کے خلاف افتتاحی میچ کھیلیں گے۔

این ٹی کرکٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان شاہینز کا میچ پاکستان کی یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ بھی ہوگا، پاکستان اور بنگلہ دیش دو کرکٹ کی بڑی ٹیمیں ہیں، ڈارون میں ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2025 کا مکمل شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔