ویسٹ انڈیز کوچ ڈیرن سیمی کو امپائر پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

Published On 29 June,2025 10:38 am

لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی کو امپائر پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کر دیا ہے، انہیں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے ڈیرن سیمی کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرن سیمی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی کی، انہوں نے پلیئرز اینڈ سپورٹس سٹاف کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 7. 2 کی خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی کے مطابق ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس میں ایک امپائر کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ڈیرن سیمی نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے۔