شاداب خان کندھے کی انجری کا شکار، 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے دور

Published On 01 July,2025 01:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان دائیں کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شاداب کو کندھے کی تکلیف کے سبب سرجری تجویز کی ہے جس کے بعد انگلینڈ میں شاداب کی کندھے کی سرجری کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سرجری کے بعد شاداب تقریباً 3 ماہ تک کرکٹ سے آؤٹ ہوسکتے ہیں، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی شاداب خان نہیں کھیل سکیں گے۔