لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیسٹ کرکٹر چتیشور پجارا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
چتیشور پجارا نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ یہ لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے کہ بھارتی جرسی پہن کر میدان میں اترنا کیسا لگتا تھا، میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے محبت کرنے اور حمایت کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
— Cheteshwar Pujara (@cheteshwar1) August 24, 2025
یاد رہے کہ 37 سالہ پجارا نے آخری بار 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا تھا۔
واضح رہے کہ پجارا نے 103 ٹیسٹ میچز میں 19 سنچریز اور 35 نصف سنچریز سکور کیں اور 43.60 کی اوسط سے 7195 رنز بنائے، ٹیسٹ ٹیم کے اہم اور مستقل رکن صرف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کر سکے۔
سال 2024 میں روی چندرن ایشون اور رواں برس کے اوائل میں کوہلی اور روہت شرما بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔