مودی حکومت جھکنے پر مجبور، تجارتی جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا سے رجوع

Published On 23 August,2025 08:21 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت نے امریکا سے بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے باضابطہ طور پر رجوع کر لیا۔

بھارتی وزیرِ تجارت نے کہا ہے کہ بھارت مستقبل میں امریکا کے ساتھ تجارتی مسائل ختم کرنا چاہتا ہے اور تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہے۔

بھارتی وزیرِ تجارت کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے اسی لیے بھارت نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں۔

اس وقت بھارت اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 190 ارب ڈالر سے زائد ہے جو دونوں معیشتوں کے لیے اہم ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت امریکا کے دباؤ کے باعث پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئی ہے تاکہ مستقبل میں تجارتی تعلقات کو نقصان سے بچایا جا سکے۔