واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر پیٹرنیوارو نے کہا کہ بھارت تسلیم نہیں کرناچاہتاکہ وہ یوکرین میں خونریزی میں کردار ادا کررہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کےتجارتی مشیر پیٹرنیوارو نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت چینی صدرشی جن پنگ کے قریب ہوتا جا رہا ہے، یہ غلط ہے کہ بھارت کو روسی تیل کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ریفائنریاں منافع خوری کررہی ہیں، امن کا راستہ نئی دہلی سے گزرتا ہے۔