پاکستان ہائی کمیشن لندن میں 'مینگو فیسٹیول'، سفارتکاروں، برطانوی حکام کی شرکت

Published On 21 August,2025 09:46 pm

لندن: (دنیا نیوز) پاکستان ہائی کمیشن لندن میں 'مینگو فیسٹیول' کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں پاکستان کے نامور گلوکار عارف لوہار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں سفارت کاروں، برطانیہ حکومت کے اعلیٰ حکام، پاکستانی تارکین وطن کی ممتاز شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان میں کاشت کیے جانے والے آم پاکستان کی زرعی زرخیزی کی اہم مثال ہیں۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستانی آم دنیا بھر میں اپنے منفرد ذائقے اور خوشبو کی وجہ سے پاکستان کی پہچان بنا ہے۔

تقریب میں شریک مہمانوں نے مینگو شیک، کسٹرڈز، پیسٹری اور کیک سمیت پاکستانی آم کی مختلف اقسام کا لطف اٹھایا۔

واضح رہے کہ 200 سے زائد اقسام کے ساتھ پاکستانی آم پوری دنیا میں برآمد کیے جاتے ہیں اور اپنی مخصوص خوشبو اور ذائقے کے لیے مشہور ہیں۔