امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ویزے جاری کرنا بند کردیئے

Published On 22 August,2025 06:56 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ویزے جاری کرنا بند کردیئے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کیلئے ویزا اجرا کو روک رہے ہیں، غیر ملکی ڈرائیوروں کی بڑھتی تعداد امریکیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔

مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی ٹرک ڈرائیور امریکی ڈرائیوروں کے ذریعہ معاش کو کم کر رہے ہیں۔