شارجہ: (دنیا نیوز) نیپال کرکٹ ٹیم کا بڑا کارنامہ،ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔
نیپال نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 90 رنز سے شکست دی، 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 83رنز پر ڈھیر ہو گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 21اور اکیم اگسٹ 17رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیپال کی جانب سے محمد عادل عالم نے 4 اور کشال بھرٹیل نے3وکٹیں حاصل کیں، آصف شیخ68اور سندیپ جورا63 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیپال کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔