ہنوئی: (دنیا نیوز) سمندری طوفان بوالوئی نے ویتنام کی ساحلی پٹی پر تباہی مچا دی۔
سمندری طوفان کے باعث مختلف واقعات میں 13افراد ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوگئے، 44 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، ویتنام کے چار ہوائی اڈے بند کر دیئے گئے، پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
ماہی گیر کشتیاں غرق ہونے سے کئی افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری رہی، حکومت نے فوج و دیگر ریسکیو ٹیموں کو متحرک کر دیا، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔