ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے وینیوز فائنل، آئی سی سی نے منظوری دے دی

Published On 06 November,2025 11:29 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی 20 ورلڈ کپ2026 کے وینیوز کی منظوری دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ2026 کا فائنل بھارتی شہر احمد آباد میں ہوگا، پاکستان نے کوالیفائی کیا تو ورلڈ کپ فائنل سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کیلئے بھارت کے 5 اور سری لنکا کے 3 وینیوز فائنل کئے گئے ہیں۔

ورلڈ کپ 2026کے میچز دہلی، احمد آباد، کولکتہ، چنائی اور ممبئی میں کھیلے جائیں گے،اسی طرح سری لنکا میں کولمبو کے 2 وینیوز اور کینڈی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ایونٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کرینگی ، فارمیٹ پچھلے ٹورنامنٹ جیسا ہی ہوگا جس کے مطابق 5 ،5 ٹیموں کے 4 گروپس بنائے جائینگے، ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائینگی۔