کراچی: (بلال نصیر) کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن سے شہری سے ڈاکو 50ہزار ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے۔
کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن میں شہری بینک سے 50 ہزار ڈالر لے کر نکلا تھا کہ گھر کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر 50 ہزار ڈالر چھین کر فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی سائوتھ اسد رضا کے مطابق شہری سے ہونے والی 50ہزار ڈالر چھینے کی واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ یہ پہلو بھی دیکھا جا رہا ہے کہ اتنے ڈالر شہری کے پاس موجود تھے، واقعہ کی مکمل جانچ پرتال کی جا رہی ہے۔