شکارپور: ڈاکوؤں کی چلتی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور، کنڈیکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 13 August,2023 04:48 am

شکارپور: (دنیا نیوز) سندھ کے علاقے شکارپور میں ڈاکوؤں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

شکارپور میں ڈاکوؤں نے انڈس ہائی وے پر مسافر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیوں کی زد میں آ کر ڈرائیور، کنڈیکٹر اور ایک مسافر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جاں بحق افراد میں غلام بہادر،علی خان اور عطا شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔