اے این ایف کی ملک گیرکارروائیاں، منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

Published On 25 November,2023 10:40 am

کراچی : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے 6 کارروائیوں میں186 کلوگرام سےزائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 6 ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی،پشاور،اسلام آباد، پشین، لکپاس ٹول پلازہ اورجی ٹی روڈ پشاور پر کی گئیں ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ  کارروائی کےدوران5 کلو834 گرام افیون،101 آئس بھرےکیپسولز برآمد ہوئے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 177 کلو 200 گرام چرس ،3 کلو آئس بھی برآمد کی گئی ہے ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔