علیزے گبول کورونا کے باعث تنہائی سے تنگ آگئیں

Published On 15 October,2020 10:04 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ماڈل و اداکارہ علیزے گبول کورونا کے ساتھ ساتھ تنہائی سے تنگ آ گئی ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علیزے گبول نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آئسولیٹ ہوئے 10 دن گزر گئے اور میرے لیے یہ تجربہ خوش گوار نہیں رہا لیکن الحمد للہ مداحوں کی دُعاؤں نے مجھے بہت ہمت اور حوصلہ دیا ہے۔

اداکارہ نے 5 اکتوبر کو ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے سے متعلق آگاہ کیا تھا تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے تاہم انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرنے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

اب انہوں نے قرنطینہ میں تنہائی کا شدید احساس ہونے کا شکوہ کیا ہے تو دوسری جانب مداحوں کی دعاوں کو انہوں نے ہمت بڑھانے کا سبب بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ علیزے کے علاوہ دیگر فنکار بھی کورونا وبا کا شکار ہو چکے ہیں جن میں اداکارہ روبینہ اشرف، سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود میزبان شفاعت علی، میزبان و اداکار واسع چوہدری اور نوید رضا بھی وائرس کا شکار ہوئے تاہم وہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔