اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کاسمیٹک سرجری کروانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایک پراجیکٹ میں انہوں نے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے خود کو بہت پتلا کرلیا تھا اور اس کی وجہ سے ان کے گال پچک گئے تھے جس کے بعد ان کا چہرہ بہت پتلا ہوگیا۔
اداکار نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے گالوں پر فلر لگوائے تھے لیکن اس کے بعد انہوں نے کبھی بھی کاسمیٹک سرجری نہ کروانے کا فیصلہ کیا۔