لاہور: (روزنامہ دنیا) ایوارڈ یافتہ کینیڈین ریپر ڈریک موسیقی کے اعلی ترین "گریمی ایوارڈز " کی نامزدگیوں سے دستبردار ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریک کو 2 کیٹگریز میں نامزد کیا گیا تھا، تقریب 31 جولائی کو لاس اینجلس میں ہو گی۔ ریپر کا خیال ہے کہ انہیں صرف ریپر کی کیٹگری میں نامزد کرنا نظر انداز کرنے کے برابر ہے جب کہ زیادہ تر کینیڈین گلوکاروں اور موسیقاروں کو بھی ان کے مخلوط النسل ہونے کے سبب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ابھی فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ ڈریک نے نامزدگیوں سے کیوں دستبرداری اختیار کی۔