ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ شویتا تیواری پریس کانفرنس کے دوران مذہب کو لے کر اپنے حالیہ بیان کے بعد مشکل میں پھنس گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شویتا تیواری بھوپال میں اپنے ویب شو شو سٹوپر کی پروموشن کے لیے پریس کانفرنس کر رہی تھیں، تو اس دوران انہوں نے زیر جامہ کو لے کر ہندو مذہب سے متعلق غیر اخلاقی ریمارکس دے دئیے۔
एक्ट्रेस #ShwetaTiwari का भोपाल में दिया गया बयान निंदनीय है।
— Dr Narottam Mishra (@drnarottammisra) January 27, 2022
भोपाल पुलिस कमिश्नर मकरंद देउस्कर को 24 घंटे में तथ्यों और संदर्भ की जांचकर रिपोर्ट देने का निर्देश दिया है, जिसके आधार पर निर्णय लिया जाएगा।@DGP_MP pic.twitter.com/76IzK9lqDt
شویتا کے ان ریمارکس کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ناروتم مشرا نے پولیس کو اداکارہ کے ریمارکس سے متعلق تحقیقات کرنے اور اس کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں جمع کر انے کی ہدایت کر دی۔
میڈیا نے جب ناروتم مشرا سے اس معاملے سے متعلق بات کی تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے شویتا تیواری کا بیان سنا ہے اور اس کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں، تحقیقات کا کہا ہے تاکہ ہم دیکھیں کہ اس معاملے میں کیا کارروائی کی جاسکتی ہے۔