ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے شوہر، نک جونس کے ساتھ اپنے خاندان کو آگے بڑھانے کے اپنے منصوبے کو اپنے خوابوں کا سب سے بڑا اور خوبصورت حصّہ قرار دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ‘ اپنے شوہر کے ساتھ خاندان کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں، اُن کی خواہش ہے کہ اُن کے بچے ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ‘ لیکن یہ سب بھی جب ہوتا ہے، خدا کے فضل سے ہوتا ہے۔
اداکارہ سے انٹرویو کے دوران جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ اور نک بچوں کی پرورش کو اپنے کیریئر پر ترجیح دینے کیلئے تیار ہیں ؟’پریانکا چوپڑا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اُن دونوں کو ایسا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اداکارہ کا سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کرنے پر سامنے آنے والے عوام کے ردِ عمل پر کہنا تھا کہ ‘اُنہیں یہ سب دیکھ کر بہت ہی برا محسوس ہوا۔