لاس اینجلس: (دنیا نیوز) کامیڈی فلم جیک ایس فار ایور امریکی سینما گھروں میں چھا گئی، 2 کروڑ 30لاکھ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑدیا۔
گدھوں کے ٹولے کے اوٹ پٹانگ پرانکس امریکی فلم بینوں کو بھاگئے، فلم جیک ایس فارایور نے اپنے افتتاحی ہفتے 2کروڑ 30لاکھ ڈالرکما کر امریکی باکس آفس پر قبضہ جمالیا۔
چاندکے مدار سے ہٹنے کےمناظر نے بھی فلم بینوں کےدل دہلا دیئے، سائنس فکشن فلم مون فال ایک کروڑ ڈالر کما کر رواں ہفتے دوسرے نمبر پر رہی جبکہ سپائیڈر مین نووے ہوم مزید 96لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ اس بار تیسری پوزیشن پر رہی۔