ایما واٹسن کی فلسطینیوں کیلئے حمایت پر اسرائیلی حکام آگ بگولہ

Published On 05 January,2022 12:38 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی جس پر اسرائیلی حکام آگ بگولہ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی اداکارہ نے انسٹا گرام پر فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے ایک تصویر پوسٹ کی۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ آسٹریلوی ایکٹوسٹ سارہ احمد کا ایک قول بھی شیئر کیا۔ سارہ احمد نے کہا تھا کہ ہم چاہے ایک جیسی زندگیاں نہ گزارتے ہوں ، ہمارے جسم اور احساس علیحدہ ہوں مگر ہم ایک زمین پر رہتے ہیں، اسی کا مطلب یکجہتی ہے۔ برطانوی اداکارہ کی اس پوسٹ کو فلسطین کے حامی صارفین نے بہت سراہا جبکہ چند اسرائیلی صارفین آگ بگولہ ہوتے ہوئے منفی کمنٹس دیتے رہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات اسرائیل کے مستقل مندوب گیلاد ایردن نے ایما واٹسن کی پوسٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسانہ ہیری پوٹر کیلئے تو ہو سکتا ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیںِ ، اگر ایسا ہو جاتا تو جادو کا اثر حماس پر بھی ہو جاتا۔