برٹنی سپیئرز کو دستاویزات پر دستخط کرنے کا حق مل گیا

Published On 11 December,2021 10:11 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے کنزرویٹر شپ کے خاتمے کے بعد عدالتی دستاویزات پر دستخط کرنے کا حق جیت لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹنی سپیئرز نے گزشتہ ماہ 13 سالہ قانونی جنگ کے بعد والد جیمی سپیئرز سے 60 ملین ڈالر کی جائیداد کی نگرانی اور ذاتی زندگی میں مداخلت سے رہائی ملنے کے بعد اپنے عدالتی دستاویزات پر دستخط کرنے کا حق جیت لیا ہے۔