سپائیڈرمین نو وے ہوم کا کورونا وبا کے دنوں میں ریکارڈ بزنس

Published On 20 December,2021 10:40 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) سپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم" سپائیڈرمین : نو وے ہوم " کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

میڈیا رپور ٹ کے مطابق مذکورہ فلم ریلیز کے ابتدائی دنوں میں 121 ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ جس کے بعد یہ وبا کے دور میں پہلی فلم بن چکی ہے جس نے اب تک 100 ملین ڈالر سے زیادہ زیادہ کا بزنس کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فلم اپنے پہلے ہفتے 242 ملین کے بزنس کی طرف کامیابی سے بڑھ رہی ہے۔