حماس پر تنقید، کویت میں یہودی اداکارہ گال گدوت کی فلم پر پابندی

Published On 09 February,2022 10:51 am

کویت سٹی: (روزنامہ دنیا) خلیجی ملک کویت نے اسرائیلی فوج میں خدمات سرانجام دینے والی امریکی نژاد یہودی اداکارہ گال گدوت کی فلم پر پابندی عائد کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے گال گدوت کی آنے والی مسٹری تھرلر فلم (ڈیتھ آن دی نیل) پر پابندی عائد کرنے کی تصدیق کر دی۔

وزارت کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ گال گدوت کی فلم کویت میں ریلیز نہیں ہو گی، کویت کی حکومت نے یہودی اداکارہ کی فلم پر سوشل میڈیا صارفین کے مطالبے کے بعد پابندی لگائی۔
 

Advertisement