لاہور: (دنیا نیوز) ہالی وڈ فلم ڈیتھ آن دی نائل فلم بینوں کو بھا گئی، ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر رواں ہفتے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
قدیم مصرکے دریائے نیل پر لگژری شپ میں قتل کا معمہ، جرم کے گرد گھومتی فلم ڈیتھ آن دی نائل ( Death on the Nile ) نے سینما گھروں پر راج قائم کر لیا، ویک اینڈ پر ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالرز کما کر امریکی باکس آفس پر سرفہرست رہی۔
رواں ہفتے دوسرے نمبر پر مزاحیہ فلم" جیک ایس فارایور" رہی جس نے 81 لاکھ ڈالر کما لیے۔ اور 80 لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رومنٹک فلم میری می ( Marry Me ) رہی۔