لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) دنیا کے سب سے بڑے شوبز ایوارڈ شو اکیڈمی ایوارڈز المعروف آسکر ایوارڈز میں ایک نئے ایوارڈ کا اضافہ کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نئے ایوارڈ کا نام فین فیورٹ ایوارڈ ہے جو 94 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں مداحوں کی بہترین فلم کو دیا جائے گا۔ 94 ویں اکیڈمی ایوارڈز 27 مارچ کو ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے۔
نئے ایوارڈز سے متعلق آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ اس فین فیورٹ ایوارڈ کے امیدواروں کے لئے سٹارز کے مداح انہیں ٹویٹر پر ووٹنگ کے ذریعے منتخب کروا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس ایوارڈ کا اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب سپائڈر مین نو وے ہوم اور نو ٹائم ٹو ڈائی جیسی بڑی فلمیں بڑی کیٹگریز میں نامزدگیاں حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ صارفین ٹویٹر پر ہیش ٹیگ OscarsFanFavorite استعمال کرتے ہوئے یا پھر ویب سائٹ ہر جا کر فین فیورٹ کیٹگری میں ووٹ کر سکتے ہیں۔