اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کر گئے

Published On 20 June,2024 12:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کر گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے والد کے انتقال اور نماز جنازہ کی تفصیلات جاری کر دیں، اداکارہ نے انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں۔

انہوں نے قرآن پاک کا حوالے دیتے ہوئے لکھا کہ ’انا اللہ وان اليه راجعون! ہم یقیناً اللہ ہی کے ہیں اور ہمیں یقیناً اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے‘، اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے نماز جنازہ کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔