دنانیر کا بنکاک ٹرپ! خوبصورت تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Published On 04 December,2025 10:24 am

لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور سوشل میڈیا سٹار اور اداکارہ دنانیر مبین نے اپنے حالیہ بنکاک ٹرپ کی دلکش تصاویر شیئر کر کے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

اداکارہ دنانیر نے انسٹاگرام پر خوبصورت مقامات پر لی گئی تصاویر کا دلکش مجموعہ پوسٹ کیا جن میں ان کا بااعتماد انداز، پرسکون مسکراہٹ اور نیچرل لک واضح ہے۔

شیئر کی گئی ہر تصاویر میں دنانیر کا سادہ مگر خوبصورت میک اَپ، نرم لہردار بال اور چہرے کی قدرتی چمک مداحوں کو بےحد پسند آئی، پوسٹ دیکھتے ہی فینز نے محبت اور تعریفوں کے ڈھیر لگا دیئے۔

کسی نے انہیں خوبصورت گڑیا کہا تو کسی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تو ان کی سالگرہ کے مہینے کا بہترین آغاز ہے، کئی مداحوں نے ان کے انداز اور شخصیت کو سراہتے ہوئے دعاؤں سے بھی نوازا۔

دوسری جانب دنانیر نے ایک اور تصویروں کا خوبصورت کیراؤسل پوسٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ "یہ گلاس وائب" ہے جس پر صارفین نے تبصرہ کیا کہ آپ پر یہ پیارے چشمے بہت دلکش لگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنانیر مبین نے اپنی اداکاری، منفرد انداز اور وائرل ویڈیوز کے ذریعے کم وقت میں بے پناہ شہرت حاصل کی، نوجوانوں میں ان کی مقبولیت نے انہیں ملک کی نمایاں سوشل میڈیا سٹارز میں شامل کر دیا ہے اور انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں فالوورز ان کے مداح ہیں۔