کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان میں 500 سے زائد پولیو ٹیموں کی جانب سے جعلی مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو ورکرز پر بغیر قطرے پلائے نشانات لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
سی ای او ایمرجنسی پولیو سینٹر کا کہنا ہےکہ مانیٹرنگ کے ذریعے یہ ٹیمیں پکڑی گئی ہیں، 28 ماہ تک پولیو فری رہنے کے بعد بلوچستان ایک بار پھر پولیو کیسز کا مرکز بن گیا ہے،7 ماہ میں 12 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ 3 اموات بھی ہوئی ہیں۔
خیال رہے صوبے بھر میں 9 ستمبر سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔